• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان صاحب روئیں مت،کرپشن کا حساب دیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل،این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرکے کہا کہ نیب کو خط خیبر پختونخوا کے عوام لکھ رہے ہیں، دوسروں پر جھوٹے الزام لگائے ہوئے شرم نہیں آتی، خان صاحب روئیں مت، کرپشن کا حساب دیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان نے تین سال میں 26 ملین جھوٹ بولے اور یو ٹرن لئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب آپ کو جہاں اور جس جگہ موقع ملتا ہے آپ ایک اور جھوٹ بولتے ہیں، شکر ہے آپ نے ساڑھے تین سال میں ایک درخت تو لگایا، اگر آپ یہ درخت بھی نہ لگاتے تو 2018ء میں خیبر پختونخوا کے عوام کو کیا منہ دکھاتے؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب کے وزراء پر اور پی ٹی آئی پر جب کرپشن کا الزام لگتا ہے تو وہ اور رونا شروع کر دیتے ہیں، ساڑھے تین سال سے دوسروں پر جھوٹے الزام لگاتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی مگر اب رونے سے فرق نہیں پڑے گا، کام کرنے کا وقت گزر گیا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کی ناکامی کے پیچھے ان کی جھوٹ بولنے کی عادت، منفی سیاست اور حسد ہے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن بیمارنہیں تھےبلکہ گرفتاری کے خوف سے بیرون ملک فرارہوئے تھے ‘ ان کا رویہ چور مچائے شور والا ہے۔ اتوار کولاہو ر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نیب پر الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے ‘ شرجیل میمن چوری کا پیسہ لے کر بیرون ملک فرار ہوئے تھے‘رانا ثناءاللہ کا مزیدکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کی کرپشن نے کراچی سمیت پورے سندھ کو کوڑے کا ڈھیر بنادیاہے‘پی پی والوں کی کرپشن اورلوٹ مارکے قصے پورے پاکستان میں مشہورہیں‘ن لیگ کی حکومت کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنارہی لیکن جن کیخلاف کرپشن کے کیسز ہیں ان کو اپنی لوٹ مار کا حساب دیناہوگا‘شرجیل میمن پر اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات ہیں ‘اگر ان کا دامن صاف ہے وہ خود کو احتساب کےلئے پیش کیوں نہیں کرتے ‘شیداٹلی اور پاگل خان ایک ہی کشتی کے مسافرہیںاورآئندہ الیکشن میں ان کی سیاست کی کشتی ہمیشہ کیلئے ڈوب جائے گی۔
تازہ ترین