• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ، فوجی عدالتوں میں توسیع پرآئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے فوجی عدالتوں میں توسیع پر 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کردی ۔ اتوار کووزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیر خزانہ نے مولانا سے درخواست کی کہ وہ فوجی عدالتوں میں توسیع پر 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کریں ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان ووٹنگ کے دوران ایوان سے غیر حاضری پر غور کررہے ہیں۔سینٹراسحاق  ڈار کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ فضل الرحمان 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کریں گے ۔ 
تازہ ترین