• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن پر بھارت کی پھربلااشتعال فائرنگ‘2بچے زخمی

اسلام آباد(ایجنسیاں)کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی ایک بارپھر بلا اشتعال فائرنگ ‘2بچے زخمی ہوگئے ‘پاک فوج کی موثرجوابی کارروائی پردشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں‘ادھردشمن نے’’ الٹاچورکوتوال کوڈانٹے‘‘ کے مصداق اپنی اشتعال انگیزی پرپردہ ڈالنے کیلئے پاکستان پربھمبرگلی اوربالاکوٹ سیکٹرمیں سیزفائر کی خلاف ورزی کا الزام عائدکردیا۔ دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریاکے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے ایل او سی کے نکیال اور راولا کوٹ سیکٹر میں گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا‘ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 9 اور 14 سال کے دو بچے زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج کی گزشتہ24 گھنٹے کے دوران جنگ بندی معاہدے کی یہ دوسری خلاف ورزی تھی‘دوسری جانب بھارتی فوج کے ترجمان نے الزام عائدکیاہے کہ پاک فوج نے اتوارکو بھمبرگلی اوربالاکوٹ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس میں مارٹر گولو ںاور خودکا ر ہتھیاروںکااستعمالکیاگیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیاکہ بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا۔ترجمان نے یہ بھی الزام عائدکیاکہ پاکستانی فوج کی طرف سے گزشتہ گیارہ روزمیں کنٹرول لائن پرجنگ بندی کی یہ پانچویں خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین