آپ آف لائن ہیں
اتوار 5؍شعبان المعظم 1439ھ 22؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Wheat Harvest Started In Sindh
ضلع بدین سمیت زیریں سندھ میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہوگیا ہے، گندم کی خریداری کےلئےسرکاری مراکز نہ ہونے کے باعث کاشتکار اپنی فصل تاجروں کو سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔

گزشتہ چند سال کے دوران بدین میں بھی گندم کے زیرکاشت رقبےمیں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے تاہم اب تک حکومت کوگندم کی سرکاری سطح پہ خریداری کا خیال نہیں آیا ۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے ایک بار پھر کاشتکاروں کو تاجروں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا ہے اور منافع خور 13 سو روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے ایک ہزار روپے فی من گندم خرید رہے ہیں ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قیمت خرید میں عدم توازن اور موثرحکومتی منصوبہ بندی نہ ہونےکے باعث نہ صرف گندم کے کاشتکار بدحال ہوتے جا رہے ہیں ، بلکہ زرعی شعبہ بھی زبوں حالی کا شکار ہے ۔

دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ باردانے کی فراہمی کے ساتھ گندم کی خریداری جلد شروع کر دی جائے گی۔
​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں