• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے ٹیلی فون ٹیپ ،ہمارے پاس ثبوت نہیں،ایف بی آئی

Telephone Tapping Of Trump Fbi Said They Have No Evidence
ڈائریکٹرایف بی آئی جیمز کومی کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کے پاس اوباما انتظامیہ کی جانب سے ٹرمپ کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کے الزامات کے ثبوت نہیں ہیں۔

ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی میں امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت اور امریکی صدر ٹرمپ کے صدر اوباما پر ٹیلیفون ٹیپ کرنے کے الزامات سے متعلق سماعت ہوئی، ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمز کومی نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف بی آئی امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس کا امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم سے بھی تعلق ہے تاہم امریکی صدر کی جانب سے اوباما پر وائر ٹیپنگ کے الزمات کے ثبوت نہ ہمارے اور نہ ہی محکمہ انصاف کے پاس ہیں، چیئرمین ہاؤس انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ٹاور میں وائر ٹیپنگ نہیں ہوئی تھی، تاہم ٹرمپ اور انکے ساتھیوں کی جاسوسی کی دوسری اطلاعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
تازہ ترین