• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا نے جوبلی انشورنس روشن خان ٹیم ایونٹ چیمپئن شپ جیت لی

Jubilee Insurance Roshan Khan Team Event Championship Won By Wapda
شکیل یامین کانگا... فرحان محبوب اور ناصر اقبال کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان واپڈا نے جوبلی انشورنس روشن خان ٹیم ایونٹ چیمپئن شپ جیت لی۔

فرحان محبوب اور عماد فرید کے درمیان کھیلا جانے والا میچ انتہائی دلچسپ رہا جس میں فرحان محبوب نے تجربہ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عماد کو شکست دی۔ ویمنز مقابلوں میں بھی پاکستان واپڈا کی کھلاڑی چھائی رہیں اور انہوں نےایس این جی پی ایل کو 2-1 سے شکست دیکر ٹائٹل حاصل کیا۔

مینز اور ویمنز مقابلوں پاکستان واپڈا نے گولڈ، ایس این جی پی ایل نے دونوں ایونٹس میں سلور جبکہ پی اے ایف اور زیڈ ٹی بی ایل نے مینز میں برانز اور ویمنز میں زیڈ ٹی بی ایل اور سندھ نے برانز میڈل حاصل کیا۔

فائنل تقریب کے مہمان خصوصی جوبلی انشورنس کے چیف ایگزیٹو آفیسر طاہر احمد، جہانگیر خان، ایئر وائس مارشل شاہد علوی، طاہر خانزادہ، راشد احمد بھی شامل تھے۔ روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے آخری روز فائنلز میں واپڈا کے مینز اور ویمنز کھلاڑیوں نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
تازہ ترین