• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آگئے

Exposed 13 Cases Of Dengue In Karachi
کراچی میں ڈینگی وائر س کے مزید13کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد132ہو گئی ہے۔

ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق12سے18مارچ کے دوران کراچی میں ڈینگی وائر س کے13مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے9افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جبکہ4مریضوں کو او پی ڈی میں لایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں3، ضلع وسطی میں2، ضلع جنوبی میں2،ضلع غربی میں2 ،ضلع کورنگی میں1اورضلع ملیر میں3 کیس رپورٹ ہوئے ۔

رواں سال کے ابتدائی11ہفتوں میں صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد140ہوگئی ہے جن میں132مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ڈینگی وائر س سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے تھے درجنوں ہلاکتیں ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود حکومتی اداروں نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔
تازہ ترین