• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید احمد خان کو نیشنل بینک کا صدر مقرر کئے جانے کی سمری منظور

اسلام آباد ( رپورٹ/ مہتاب حیدر) وزیر اعظم نواز شریف نے سعید احمد خان کو فوری طور پر نیشنل بینک کا صدر مقرر کئے جانے کے حوالے سے سمری کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت خزانہ نے منظور شدہ سمری پرائم منسٹرز سیکرٹریٹ سے حاصل کرلی ہے اور تقرری کا نوٹیفکیشن آج منگل کو جاری کر دیا جائے گا۔ یہ عہدہ سید اقبال اشرف کی جانب سے اپنی تین سالہ معیاد مکمل کرنے پر خالی ہوا تھا۔ اب سعید احمد خان جو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قریبی معاون اور معتمد ہیں، انہیں نیشنل بینک کا صدر بنایا جارہاہے۔ اس وقت وہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
تازہ ترین