• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، پاکستان اور ہندوستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کو دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے،بھارتی پارلیمنٹ کمیٹی

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی پارلیمنٹ میں تیل و گیس سے متعلق کمیٹی نے ایران، پاکستان اور ہندوستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کو دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے،بھارت کی پارلیمنٹ میں تیل و گیس کے معاملات سے متعلق کمیٹی نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد وہ ایران، پاکستان اور ہندوستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ میں دوبارہ شامل ہو،دو ہزار، سات سو، کلومیر طویل گیس پائپ لائن کو، جو امن پائپ لائن سے موسوم ہے ابتدائی منصوبہ بندی کے تحت ایران کی گیس کو پاکستان اور پھر وہاں سے ہندوستان منتقل کیا جانا ہے- اس منصوبے کے تحت گیارہ سو کلومیٹر ایران کے اندر اور گیارہ سو کلومیٹر ہی پاکستان کے اندر اور ہندوستان کے ساتھ سمجھوتے کی صورت میں چھے سو کلومیٹر ہندوستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھائے جانے کی بات کی گئی ہے-
تازہ ترین