• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کا سفاری پارک میں چھاپا، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

Karachi Rangers Raid In Safari Park A Large Number Of Weapons Recovered
کراچی کےسفاری پارک میں رینجرزنے چھاپا مارکر پارک کے اسٹور روم میں چھپائی گئی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی، اسلحہ میں رائفلز، ایس ایم جی،ایل ایم جیز اور دستی بم بھی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا، پارک کےاسٹور سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمدہوا جس میں  رائفلز، ایس ایم جی،ایل ایم جیز شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف اقسام کی گولیاں اورکارتوس بھی برآمدہوئے جبکہ کارروائی میں دستی بم ،بال بم ،بلاک بم اوردیگر اسلحہ بھی ملا ہے۔

رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ شہر میں بدامنی کےلیے استعمال ہونا تھا۔

ادھر اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیاجبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے 11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
تازہ ترین