آپ آف لائن ہیں
منگل7؍شعبان المعظم 1439ھ24؍اپریل 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Saudi Arabia Foreign Workers Less To Increase Local Quota
سعودی عرب نے مقامی ملازمتوں کے لیے غیرملکی افراد پرپابندی لگانے پرغور شروع کردیاہے۔

بےروزگاری کے خاتمے کے لیےمقامی کمپنیوں کوسعودی شہریوں کوبھرتی کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔

سعودی حکومتی ذرائع کے مطابق معاشی اصلاحات کے لیے نئی پالیسی بہت معاون ثابت ہوگی ،

سعودی عرب کی نئی معاشی پالیسی سے 2020 تک سعودی شہریوں کی بےروزگاری کی شرح میں 12.1 فی صد سے 9 فی صد کمی ہوگی۔

سعودی وزارت محنت کے متعارف کردہ نطاقات کے مطابق جو کمپنیاں 100 فیصد سعودی ملازمین بھرتی کریں گی، انکو ایکسیلانٹ ریٹ کیا جائے گا، جبکہ 90 فیصد سعودی ملازمین سے کام چلانے والی کمپنیاں کو گرین، اس طرح تمام کمپنیوں کو 16 کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا، جبکہ ذیل میں آنے والی کمپنیاں کو لال رنگ دیا جائے گا، اور وہ خطرے میں ہوں گی۔
​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں