فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ایم سی امتیاز احمد شہید پرائمری سکول ہجویری ٹاؤن کے پوزیشن ہولڈر طلباء کو انعامات دینے کیلئے سکول میں تقریب ہوئی ۔ مہمان خصوصی آؤٹ ڈور ایسوسی ایشن کے صدر میاں سعید شریف‘ چیئرمین سی سی 24 و سٹی صدر ایم ایس ایف میاں اقبال شریف تھے۔ تقریب میں رئیس ادارہ محمد اکرم انصاری سمیت اساتذہ‘ طلباء اور والدین نے بھرپور شرکت کی۔