• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کے بغیر خواتین کی حالت بہتر نہیں ہو سکتی،نیلم طورو

پشاور(لیڈی  رپورٹر)خیبرپختونخوا کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن نیلم طورونے کہاہے کہ خواتین کو ان کے قانونی حقوق کی فراہمی  ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صحت ، تعلیم، سیاست اور  معاشی  شعبوں میں خواتین کی شمولیت سے ایک بہتر اور متوازن معاشرہ وجود میں آئیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وائٹ ربن پاکستان کی جانب سے پشاور پریس کلب میں ایک ورکشاپ کے دوران کیااس موقع پر چیف ایگزیکٹو وائٹ ربن کمپین عمر آفتاب اوردیگربھی موجودتھے ۔اس موقع پرتنظیم کی جانب سے تیار کی جانے والی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔نیلم طورو کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں خواتین سے ہونے والی نا انصافیوں کی ایک بڑی وجہ تعلیم کی کمی بھی ہے۔ ہمارے معاشرے میں جب تک تعلیم عام نہیں ہو گی خواتین کی حالت میں تبدیلی آنا ممکن نہیں ۔ انہوں کہاکہ وائٹ ربن پاکستان کی کاوشیں اس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ مردوں کی شمولیت سے ہی خواتین کیلئے کی جانے والی کوششیں کامیابی سے ہمکنارر ہونگی۔  
تازہ ترین