آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍شعبان المعظم 1440ھ 23؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرلزہائی سکول حاجی غیبی روڈ میں داخلوں کی بندش افسوسنا ک ہے‘پشتونخوامیپ

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوامیپ کے بیان میں گرلز ہائی سکول حاجی غیبی روڈ کی پرنسپل کی جانب سے بچیوں کو سکول میں داخلہ نہ دینے کی مذمت کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے حکام پر زور دیاہے کہ وہ مذکورہ پرنسپل کے اس تعلیم دشمن اقدام کاسختی سے نوٹس لیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پرنسپل نے بچیوں پر علم کے دروازے بند کرتے ہوئے سکول میں داخلہ لینے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اس سلسلے میں  کونسلر، قبائلی معتبرین اور دیگر وفود نے ملاقات کرنا چا ہی  تو پرنسپل  نے  انکار کردیاجبکہ بچیوں کی والدہ کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیا رکیا   لہٰذا مذکورہ پرنسپل کیخلاف محکمانہ کارروائی کرکے فی الفور ان کا تبادلہ کرکےکسی ایماندارپرنسپل کو تعینا ت کیاجائے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں