• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم کیوایم رہنماسلیم شہزاد کا صحافیوں کے نام جیل سے خط

Received Letter From Jail By Name Mqm Former Leader Shahzad Journalist
کراچی جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ کے سابق مرکزی رہنما سیّد سلیم الحق عرف سلیم شہزاد نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور صحافیوں کے نام جیل سے خط لکھا ہے جس میں انہوں نے میڈیکل بنیاد پر اپنی جان کو لاحق خطرات اورانسانی بنیادوں پر جان بچانے کی اپیل کی گئی ہے۔

سلیم شہزاد کے مطابق انہیں پاکستان آئے ہوئے چھ ہفتے سے زائد ہوگئے ہیں۔ کراچی سینٹرل جیل میں اے ٹی سی کی عدالت کی طرف سے ضمانت پر رہائی کے احکامات کے بعد ان پر 25 سال پرانے کیسز ڈال کر رہائی کے تمام راستے بند کردیئے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ جیل حکام اور عدالتی عملے کو معلوم ہے کہ میں گردے اور جگر کے کینسر کا مریض ہوں ، میرا علاج لندن میں ہورہا تھا جو گزشتہ دو ماہ سے رکا ہوا ہے۔بار بار درخواست کے باوجود جیل حکام اور متعلقہ محکمہ مجھے میڈیکل چیک اَپ کیلئے اسپتال لے کر نہیں جارہے جبکہ بعض سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ عہدیدار مقدمات کے باوجود اسپتال میں آرام کررہے ہیں۔

سلیم شہزادکا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی عدالت میں غیرمشروط طور پر آئے تھے مگر ان کے ساتھ حکومت کی طرف سے ناانصافی کی جارہی ہے۔

انہوں نے انسانیت کے نام پر اپیل کی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور ان کا میڈیکل چیک اَپ کرایا جائے۔
تازہ ترین