• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachi Firing Coach Incident 3 Killed
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کوچ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی تفتیش کیلئے 2 تھانوں میں حدود کا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 میں موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں کوچ میں سفر کرنے والے تین افراد مہتاب، گلاب اور عمیر زخمی ہوگئے، انہیں ریسکیو ورکرز نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ناظم آباد اور رضویہ تھانوں کی پولیس میں حدود کا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔جس کے باعث واقعہ کی تفتیش شروع نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین