• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Film Beauty And The Beast Becomes Famous On Box Office
کومل زیدی
فلم انڈسٹری میں آج کل صرف ایک ہی نام چھایا ہوا ہے اور وہ نام ہے ہالی وڈفلم 'بیوٹی ـاینڈ دا بیسٹ ' 'کا، 17 مارچ کوریلیز ہونے والی اس فلم نےدیکھتے ہی دیکھتے شائقین کے دل جیت لیے۔

ایڈونچر اور رومانس سے بھرپور کہانی پر مبنی اس فلم نے پہلے ہی دن 17 کروڑکا بزنس کر کے ہالی وڈکی ٹاپ پوزیشن فلم ' 'کانگ اسکل آئی لینڈ ' ' کی پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

تین دن میں پاکستان سمیت دنیا بھرسے 38 ارب روپے کمائے جبکہ فلم '' کانگ اسکل آئی لینڈ ' ' دس دن میں 40 ارب روپے کا بزنس کر سکی۔

فلم کی ہدایت کاری کا تاج ' 'بل کنڈن ' 'کے سر سجا ہے۔ فلم کی کہانی دو مرکزی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جن میں ایک کردار ' شہزادی ' کا ہے، جو ہالی وڈ اداکارہ ' ایما واٹسن ' 'نے نبھایا ہے جبکہ دوسرا کردارـ ' بھڑیے ' کا ہے جو '' ڈین اسٹیونز 'ـ نے ادا کیا ہے۔

فلم ''بیوٹی ـاینڈ دا بیسٹ '' کی منفرد کہانی ایک ایسے شہزادے کے بارے میں ہے جس کی جان پھول کے اندر ہوتی ہے، وہ بوڑھی شہزادی کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہےجس کی سزا کے طور پربوڑھی شہزادی اس کو بھڑیا بنا دیتی ہے۔

اپنے اصل روپ میں شہزادہ اس وقت آتاہے جب ایک حسین شہزادی اس سے اِسی روپ میں سچے دل سے اظہارِ محبت کرتی ہے۔

رومانٹک اور دلچسپ کہانی پر مبنی فلم نے باکس آفس کے ساتھ ساتھ شائقین کے دلوں پربھی اپنا سکہ جما لیاہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ کونسی نئ فلم ''بیوٹی ـاینڈ دا بیسٹ ' ' کا ریکارڈ برابر کرسکے گی۔
تازہ ترین