• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی:سسرالیوں نے بہو پر تیل چھڑک کر آگ لگادی

Pindisprinkle With Oil And Set Fire Woman
راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں سُسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو جلا دیا، متاثرہ خاتون حمیدہ بی بی کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے جسم کا پنتالیس فیصد حصہ جل چکا ہے۔

کہوٹہ کے گاؤں نڑ میں پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ خاتون کے شوہر، ساس جیٹھ اورسسرکے خلاف درج کرلیا گیا۔

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ حمیدا بی بی کے کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس ایچ او کہوٹہ تھانے کا کہنا تھا کہ خاتون کو جلائے جانے کے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، جلد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
تازہ ترین