• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
+3
کراچی میں پچھلے دنوں فیشن شو ہوا جس میں عروسی ملبوسات کی بہت بڑی رینج پیش کی گئی۔ یہ وہ شو ہے جو پورے ملک میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے اور لوگ اس کے انعقاد کے لئےسارا سال انتظار کرتے ہیں۔

فیشن شو تین روز تک جاری ہے اور اس میں فیشن اور ڈرامہ اندسٹری سے تعلق رکھنے والے بے شمار نامور فنکاروں اور شخصیات نے شرکت کی۔ فیشن شو میں نئے عروسی ملبوسات کو یکجا کیا گیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی برائیڈ ل شو میں ملک کے مشہور و معروف ڈیزائنرزکےدلکش کلیکشنزپیش کئے گئے جنہیں عوام نے خوب پذیرائی بخشی۔

شو کاآغاز امیر عدنان کے ملبوسات بعنوان ’’این اوڈ ٹو ہیریٹج ‘‘ ے راگا بوائز کی شاندار پرفارمنس کے ہمراہ کیا گیا ۔ دوسرے نمبر پرانوشے اشرف نے یاسمین زمان کے ملبوسات کو ریمپ پر پیش کیا جو ’ جشن بہار‘کی تھیم پر مشتمل تھے۔

شو میں عائزہ خان ، دانش تیمور، زاہد احمد، نور خان ، ثنا فاخر ،سمیع خان اوردیگر فنکاروں اور شخصیات نے بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر شو کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ’ایسے فیشن شوز ملک کی مثبت امیج بنانے میں اہم کردار اداکررہے ہیں ۔ اس کے ذریعے ہم اپنے ملبوسات کو دنیا کےسامنے پیش کرسکتے ہیں‘ اپنے کام کو دنیا کے آگے پیش کرنے کا ایسا سنہری موقع پہلے کبھی میسر نہیں آیا۔
تازہ ترین