• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Fashion Show Is Proud Opinions Of Various Artists
فیشن شوز میں فلمی فنکار نہ ہوں ، اب ایسا ہونا مشکل ہے۔ فنکاروں نے فیشن انڈسڑی کو ماڈلز کی طرح ہی پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

رواں ہفتے کراچی میں تین روزتک فیشن شو جاری رہا جس میں پاکستان بھر کے مختلف ڈیزائنرز نے اپنے عروسی ملبوسات کی رنگارنگ نمائش کی جبکہ شو میں اداکاروںاور فنکاروں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر فنکاروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جن کا کہنا تھا کہ ’’کراچی فیشن شو قابل فخر ہے۔‘‘

ان فنکاروں میں کبریٰ خان، شہزاد شیخ ، رائد محمدعالم اور فصیح سردار شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل’سنگ مر مر‘ سے شہرت پانے والی کبریٰ خا ن کا کہنا تھا ’’ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے، ملبوسات بھی بہترین ہیں۔ میںشکریہ کہوں گی آصفہ اور نبیل کو جنہوں نے مجھے اپنے کلیکشنز کو متعارف کرانے کے لیے بطور شو اسٹیوپر چنا۔یہ میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔‘‘

جاوید شیخ کے بیٹے شہزاد شیخ کا کہنا تھا’ مجھے بہت مزہ آیااور بہت اچھا بھی لگا ، یہ میرا پہلا شو تھااور مجھے خوشی ہے پاکستان میںایسے فیشن شوز منعقد کیے جارہے ہیں۔‘

ڈرامہ انڈسٹری کے رائد محمد عالم کا کہنا تھا ’’ مجھے یہاں آکے بہت اچھا لگ رہا ہے، سب ہی نے بہت اچھا پرفارم کیا ، ایسے فیشن شوز ہماری فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے لیے بہت مفید ثابت ہو تے ہیںایسے شوز ہوتے رہنے چائیں۔‘‘

فصیح سردار نےکہا ’’ فیشن شو ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ،ان نئے آنے والے ڈیزائنرز کے لیےجو اپنے دلکش کلیکشنزکو متعارف کرانا چاہتے ہیں۔ ہمارے شوز صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔‘‘
تازہ ترین