• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Spain Gets The Veto Right For The Ownership Of Gibraltar
یورپی یونین نے بریگزٹ کے بعد برطانیہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں جبرالٹر ( جبل الطارق) کی ملکیت کے حوالہ سے اسپین کے موقف کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین نے جبل الطارق کے حوالے سے ہونے والے تمام نتیجہ خیز مذاکرات کے فیصلوں کو ویٹو کرنے کے اختیارات ا سپین کو دے دیے ہیں۔

اعلان کے مطابق جیسے ہی برطانیہ یورپی یونین سے مکمل طور پرخارج ہو جاتا ہے اس کے بعد جبل الطارق کے حوالہ سے برطانیہ کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ کیے گئے معاہدہ کو اس وقت تک جبل الطارق پر نافذ نہیں کرسکتا جب تک کہ اسپین اور برطانیہ کی حکومتیں، مذاکرات کے بعد اس معاہدہ کی منظوری نہ دیں۔

یورپی یونین کے صدر کے مطابق برطانیہ کو یونین سے علیحدگی کی قیمت چکانی ہو گی اور برطانیہ کو یورپی یونین کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدوں پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

یورپی یونین صدر کے مطابق یونین سے برطانیہ کی علیحدگی ہی ایک سزا کے مترادف ہے اور مستقبل میں یونین کے 27 ممالک اپنے اور اپنے شہریوں کے مفادات کو برطانیہ کے ساتھ مذاکرات کے وقت ترجیح دیں گے۔

واضح رہے کہ جبرالٹر (جبل الطارق ) وہ مقام ہے جہاں مسلمان سپہ سالار طارق بن زیاد اپنی کشتیاں جلا کر اسپین میں داخل ہوا تھا۔
تازہ ترین