• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سوال نمبر1۔سر میں ابھی اپنے بیچلر کے تیسرے سال میں ہوں اور میرے مضمون سوشیالوجی ، اسلامک اسٹڈیز، پشتو اور انگلش ہیں۔ مجھے آپ سے یہ جاننا ہے کہ میں ماسٹرز میں کن مظامین کا انتخاب کروں ؟ براہِ مہربانی میری رہنمائی فرمائیں ۔ (رانا بلال۔پشاور)
جواب۔ میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ کمبائن سوشیالوجی انٹرنیشنل ریلیشن کے ساتھ یا جرنلزم کے کمبینیشن کے ساتھ کریں۔ میں نہیں جانتا کہ آپ کی عمر کیا ہے لیکن اگر ماسٹرز مکمل کرنے کے بعد آپ CSSکے لئےکوالیفائی کرتے ہیں تو آپ CSSکی بھرپور طریقے سے تیاری کریں اور اس کا امتحان دیں۔ اگر نہیں تو آپ جرنلزم یا الیکٹرونک میڈیا میں اپنا کریئر بنا سکتے ہیں۔
سوال نمبر2۔سر میں بائیو کیمسٹری میں ایم ایس ای کر رہا ہوں میری یونیورسٹی کا نام Arid Agriculture Universityراولپنڈی ہے۔ مجھے آپ سے یہ جاننا ہے کہ ایک اچھی نوکری حاصل کرنے کیلئے کیا مجھے ایم فل کرنا چاہئے اور ایم فل میں بائیو کیمسٹری میں کروں یا بائیو ٹیکنالوجی میں۔ (عادل قریشی۔اسلام آباد)
جواب۔آپ ماسٹرز کے بعد کوشش کریں کہ اچھی انٹرنشپ حاصل کرسکیں۔ اگر آپ کو Unpaid انٹرنشپ ملتی ہے تو اس کو بھی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ مجھے امید ہے کہ اچھے اداروں میں کام کرنے کے بعد آپ مستقل جاب حاصل کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو آپ بائیو کیمسٹری میں ایم فل کریں اور کوشش کریں کہ آپ کا CGPA 3.3سے زیادہ ہو۔ کیونکہ اس کے بعد آپ پی ایچ ڈی میں ا سکالرشپ حاصل کرسکتے ہیں۔
سوال نمبر3۔ میں نے میکینکل انجینئرنگ میں بیچلر کیا ہے۔ اور اب میں مینجمنٹ میں ماسٹرز کرنا چاہتا ہوں۔ کیا یہ اچھا Combiationرہے گا اور کیا مجھے ایم بی اے کرنا چاہئے یا ایم ایس؟ (اشفاق طاہر۔لاہور)
جواب۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ ایم ایس ای ٹیکنالوجی مینجمنٹ یا پروجیکٹ مینجمنٹ میں کریں اور اس سے پہلے چند سال انڈسٹری میں کام کریں۔ اس کے لئے کوشش کریں کہ آپ کو ایک اچھی کمپنی میں نوکری مل جائے۔ اگر نہیں تو آپ تجربہ حاصل کرنے کیلئے انٹرنشپ پر کام کریں۔ جب آپ چند سال انڈسٹری میں کام کرچکیں گے تو آپ بہتر طریقے سے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کو مینجمنٹ کے شعبے میں آگے بڑھنا چاہئے یا آپ کو انجینئرنگ کو ہی جاری رکھنا ہے۔
سوال نمبر4۔ سر میں ایف ایس سی پری انجینئرنگ کر رہا ہوں مجھے یہ جاننا ہے کہ سافٹ ویئر انجینئرنگ پاکستان سے کروں یا بیرون ملک سے؟ اور اس کے لئے مجھے کیا پرسن ٹیج حاصل کرنا ہوگا۔ (کاشف رضا۔لاہور)
جواب۔ میں نہیں جانتا کہ آپ ایف ایس سی کے کون سے سال میں ہیں۔ لیکن سب سے پہلے آپ کو ایف ایس سی پر پوری توجہ دینی ہوگی۔ کوشش کریں کہ آپ 80%سے زیادہ نمبر حاصل کرسکیں ۔ سافٹ ویئر انجینئرنگ یا کمپیوٹر انجینئرنگ کی بے شمار شاخیں ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ آپ کی دلچسپی کس ا سپیشلائزیشن میں ہے۔ بہتر یہ رہے گا کہ آپ اپنا FScمکمل کرنے کے بعد مجھے سے رابطہ کریں۔



.
تازہ ترین