ہسپانوی پولیس نے بارسلونا ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے پر ایک 16سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 22 مارچ کو لندن میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد مذکورہ نوجوان نے انٹرنیٹ پر ایک پیغام میں لندن کی طرز پر بارسلونا ریلوے اسٹیشن کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی تھی۔
اس دھمکی کی وجہ سے ہسپانوی پولیس کو اپنے انسداد دہشت گردی یونٹ کو متحرک کرنا پڑا، گرفتار شدہ لڑکے کا ماضی میں کسی بھی دہشت گرد گروہ کے ساتھ کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔