• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھانسی کیخلاف ہیں ،بھارتی جاسوس کا معاملہ دوسری بات ہے،بلاول

We Are Against The Execution But Kulbhushan Yadav Case Another Bilawal
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھارتی جاسوس کی پھانسی پر رد عمل مانگا گیا تو انہوں نے پارٹی کا اصولی مؤقف بتادیا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ وہ اصولی طور پر سزائے موت کے خلاف ہیں، مگر بھارتی جاسوس کا معاملہ ایک خصوصی کیس ہے ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی نا تجربہ کاری تھی یا بات سمجھ نہ پائے تھے ،ان سے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دیئے جانے کا سوال پوچھا گیا تھا مگر بلاول بھٹو نے پارٹی کا اصولی موقف بتا دیا۔

اس موقع پر صحافیوں نے بار بار واضح کیا کہ بلاول صاحب سزائے موت کسی اور کو نہیں بلکہ بھارتی جاسوس کو ہوئی ہے جس پر بلاول برجستہ بولے کہ ان کا اصولی مؤقف تو یہی ہے، البتہ بھارتی جاسوسوں کا معاملہ خصوصی کیس ہوتا ہے۔

اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ کل بھوشن یادیو کو سزا پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق سنا ئی گئی ہے، بلاول بھٹو زرداری کو پتہ ہونا چاہیے کہ کسی ملک کے خلاف دہشت گردی اور جاسوسی جیسے سنگین جرائم کے مرتکب افراد کو یہی سزا سنائی جاتی ہے۔
تازہ ترین