• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول منہدم کرنے کے مرکزی کردار کےفرار کی کوشش ناکام

School Building Demolished Main Accused Escape Attempt Fails
کراچی میں اسکول منہدم کرنے کے مرکزی کردار ایف آئی اے انسپکٹر عدنان علی شاہ کی امریکا فرار کی کوشش اس کے اپنے ادارے ایف آئی اے نے ہی ناکام بنادی ۔

ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ملزم اور اس کے ساتھیوں کی تفصیلات فراہم کرکے اسے ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عدنان نے اسکول کے انہدام کی کارروائی کے بعد آج کراچی سے امریکا روانہ ہونا تھا مگرمعاملہ بگڑ جانے اور مقدمے کے اندرج کے باعث ملزم کراچی ایئرپورٹ پہنچا تو امیگریشن حکام نے ملزم عدنان علی شاہ کو ایئرلائن بورڈنگ کرانے سے روک دیا ۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سندھ عاصم قائم خانی کے مطابق ملزم نے 120 دن کی ملک سے باہر جانے کی چھٹی لی تھی، پیر 10اپریل کو ملزم کی چھٹی کا پہلا دن تھا لیکن اسکول گرانے کا معاملہ اور مقدمہ درج ہو نے پر ملزم کی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے۔

ایف ائی اے ذرائع کے مطابق ملزم عدنان علی شاہ ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل میں تعینات ہے، ملزم بنیادی طور پر کراچی پولیس میں انسپکٹر ہے جو ڈپوٹیشن پر تبادلہ کراکر ایف آئی اے میں تعینات ہے۔

ملزم کراچی ایئرپورٹ تھانے کے سرکاری کوارٹر میں رہائش پذیر ہے، ایک عام پولیس افسر نے کروڑوں روپے کا پلاٹ کیسے خریدا اوراس کا شراکت دار کیسے بنا اس امر کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین