• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(سٹاف ر پو ر ٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں 1928 سے قائم جفل ہرسٹ گورنمنٹ سیکنڈری اسکول کو گرانے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کسی طور ایک قومی المیہ سے کم نہیں ہے ملوث عناصر کسی طور معافی کے قابل نہیں ہیں واقعے میں اہلیان محلہ کا جذبہ انتہائی قابل ستائش ہے ،باچا خان مرکز سے جاری  بیان میں انہوں نے مزید کہا  کہ اسکول کی اراضی پر قبضہ کرنے کی سازش میں ملوث عناصر قومی مجرم ہیں، قومی ورثے کی عمات میں قائم اسکول کے ساتھ یہ عمل انتہائی شرم ناک ہے اتنا بڑا اقدام کسی طور علاقہ پولیس کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ہے سینکڑوں طلباء کے مستقبل کو تاریک کرنے کی کوشش کرنے والے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں ملک میں پہلے ہی تعلیمی اداروں کی تعداد تشویش ناک حد تک کم ہے سماج دشمن عناصر نے سینکڑوں افراد کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کی واقعے کو کمیٹیوں کی نذر کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس گھنائونے عمل کے مرتکب افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے ۔
تازہ ترین