• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانات کو نقل سے پاک بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئےہیں‘کنٹرولر بورڈ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کنٹرولر امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ سید عباد اللہ شاہ غرشین نے بیان میں کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں نقل کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائےگی امتحان میں موبائل فون لے جانے پر سختی سے پابندی ہے فو ن برآمد ہونے پر موبائل فون ضبط اور رزلٹ کینسل کردیاجائےگا گزشتہ سال بھی تین سو طلباء پر کیسز بنائے گئے جنہیں ایک ایک سال امتحان دینے سے آئوٹ کیاگیا امتحانات کو نقل سے پاک بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں محنتی طلباء کی حوصلہ افزائی کی جائے گی طلباء پرامن طورپر امتحانی مراکز میں اپنا امتحان دیں کسی طالب علم کی حق تلفی نہیں ہوگی اور نہ ہی حق تلفی کرنے کی اجازت دی جائےگی زیادتی یا حق تلفی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا سپروائزری سٹاف کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ طلباء کو امتحان میں پورا ٹائم دیں کسی بچے کا ایک منٹ بھی ضائع نہ کریں ایکسٹرا شیٹ طلب کرنے پر بلاجھجک دے دیں بورڈ آفس میں شکایات سیل قائم کیاگیا ہے جو شکایت سن کر فوری ازالہ کرے گا طلباء ہمارا مستقبل ہیں لیکن نقل یا کسی بھی ناجائز ذرائع سے کسی کو ڈگری لینے نہیں دی جائےگی اس معاملے میں کسی سے رعایت نہیں برتی جائےگی چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔
تازہ ترین