• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تاریخی عمارت مسمار کرنے سے سیکنڈری اسکول کا حصہ بھی متاثر ہوا، 1928ء سے قائم جفل ہرسٹ سرکاری سیکنڈری اسکول کی چوتھی جماعت کی طالبات پیر کو جب اسکول آئیں تو انہیں اپنی کلاس کی جگہ ملبے کا ڈھیر دکھائی دیا، حیرت اور صدمے نے ان کے حواس ہی چھین لیے، کئی طالبات نے رونا شروع کردیا تاہم انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور ملبے پر بیٹھ کر کلاس لی، طالبات کا کہنا تھا ک وہ اسکول آئیں تو انہیں اپنی کلاسیں ٹوٹی ہوئی ملیں، انھون نے بتایا کہ لینڈ مافیا کب سے اسکول کے پیچھے لگی ہوئی تھی اس موقع پر اسکول کے پرنسپل محمد شفیق کا کہنا تھا کہ کسی بھی تاریخی عمارت کو مسمار کرنا غیر قانونی ہے، ادہر محکمہ تعلیم کی جانب سے ہنگامی طور پر اسکول کے متاثرہ حصے کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین