آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولجر بازار،اسکول منہدم کرنے کا مرکزی کردار ایف آئی اے انسپکٹر گرفتار

کراچی ( افضل ندیم ڈوگر) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں اسکول منہدم کرنے کے مرکزی کردار اور مقدمہ میں نامزد ملزم ایف آئی اے انسپکٹر عدنان علی شاہ کی امریکا فرار ہونے کی کوشش اس کے اپنے ہی ادارے ایف آئی اے نے ناکام بنادی اور بیرون ملک جانے کیلئے اسے دی گئی 120دن کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ اب ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ملزم اور اسکے ساتھیوں کی تفصیلات فرہم کرکے ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عدنان نے اسکول کا انہدام مکمل کرکے آج کراچی سے امریکا روانہ ہونا تھا مگرمعاملہ بگڑنے اور مقدمہ کے اندرج کے باعث ملزم عدنان علی شاہ کراچی ایئرپورٹ پہنچا تو امیگریشن حکام نے اسے ایئرلائن بورڈنگ کرانے سے روک دیا جبکہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سندھ عاصم قائم خانی کے مطابق ملزم نے 120 دن کی ملک سے باہر جانے کی چھٹی لی تھی پیر 10 اپریل ملزم کی چھٹی کا پہلا دن تھا لیکن اسکول گرانے کا معاملہ اور مقدمہ درج ہو نے پر ملزم کی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم عدنان علی شاہ ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل میں تعینات ہے۔ ملزم بنیادی طور پر کراچی پولیس میں انسپکٹر ہے جو ڈیپوٹیشن پر تبادلہ کراکے ایف آئی اے میں تعینات ہے۔ ملزم کراچی ایئرپورٹ تھانے کے سرکاری کوارٹر میں رہائش پذیر ہے۔ ایک

عام پولیس افسر نے کروڑوں روپے کا پلاٹ کیسے خریدا اور قتیل پراپرٹی کا شراکت دار کیسے بنا اس امر کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔ 

اہم خبریں سے مزید