• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولجر بازار اسکول ،شدید گرمی میں طالبات کھلے آسمان تلے کلاسیں لینے پر مجبور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سولجر بازار میں لینڈ مافیاکی جانب سے مسمار کئے گئے قائم جفل ہرسٹ سرکاری سیکنڈری اسکول کی  طالبات کو گرمی میں اضافے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے منگل کودوسرے روز شدید گرمی میں جب درجہ  حرارت 42  سینٹی گریڈ تھا، طالبات کھلے اسمان تلےملبے کے اوپر کلاسیں لے رہی تھیں، طالبات کا جذبہ قابل دید تھا ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی طرح اپنی پڑھائی جاری رکھیں گی ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی گرائی گئی کلاسیں فوری تعمیر کی جائیں۔ 
تازہ ترین