آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 20؍رمضان المبارک 1440ھ26؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی ٹائم سکیل ترقی کی منظوری خوش آئند ہے،فیڈرل ٹیچرز ایسوسی ایشن

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر جمال یوسف کی سربراہی میں قائم ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے تقریباً اڑھائی ہزار مرد اور خواتین جنرل کیڈر کے ساتھ ساتھ ڈرائنگ اور فزیکل ٹیچرز کو ٹائم سکیل ترقی کی منظوری دیدی ہے ، اس ترقی سے ان اساتذہ کو گریڈ 17کی مالی مراعات کا فائدہ ہو گا ، 19مرد اور خواتین لائبرینز کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی ہے۔ فیڈرل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امیر خان نے ترقیوں کی منظوری دینے پر ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر جمال یوسف اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب ایس ایس ٹی ، ای ایس ٹی اور ٹی جی ٹی کی ریگولر پروموشن پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں