• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری بتائیں کس کے بجلی گھر کیلئےگیس مانگی جا رہی ہے: سعد رفیق

Zardari Should Inform Whose Power Station Needs Gas Saad Rafique
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ زرداری صاحب بتائیں کہ جس بجلی گھر کے لیے گیس مانگی جارہی ہے وہ کس کا ہے؟ یہ صرف اپنی ترقی چاہتے ہیں۔

جیکب آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب نوری آباد بجلی گھر کا پرائیویٹ اونر کون ہے، زرداری صاحب مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، عوام آپ کو زیادہ جانتے ہیں، لوگوں کو کب تک بے وقوف بناؤ گے، ایک ارب کی بینک گارنٹی دو گیس لے لو۔

سعد رفیق نے کہا کہ یہ پاکستان کی نہیں اپنے بنگلوں کی ترقی چاہتے ہیں، ہم سے کیا بات کرنی ہے، جو دھرا گیا ہے اس کا جواب دو، ہماری زبان بند تھی، ہم زیادہ بولنا نہیں چاہتے تھے، شکریہ آصف زرداری، شکریہ بلاول زرداری، ہمیں موقع دیا کہ ہم پوری بات کہہ ڈالیں، گھر گھر دستک دیں گے،سندھ سے پیپلزپارٹی کا بوریا بستر گول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داری سندھ حکومت کی کام کرے نواز شریف، تم چوری کی چُوری کھاتے ہو، کام نہیں کرتے، ن لیگ جاگیردارانہ سیاست ختم کرے گی، وڈیرے کی سیاست نہیں چلنے دیں گے، دیکھیں گے کہ عام انتخابات میں دادا گیری جیتتی ہے یا عام آدمی کا ووٹ جیتتا ہے، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا، سندھ کے شہروں کو کھنڈر بنا دیا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 10سال میں 45ارب روپے جیکب آباد میں آئے، کہیں لگے نظر آتے ہیں؟بہت موقع دیا، شاید سدھر جائیں، لیکن یہ سدھرنے والے نہیں ہیں، تم نے تو لاڑکانہ بھی کھنڈر میں بدل دیا، پاکستان کا کیا کرو گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ن لیگ سندھ میں اپناراستہ بنائے گی۔
تازہ ترین