آپ آف لائن ہیں
جمعہ10؍شعبان المعظم 1439ھ 27؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Bilawal Inaugurated Of Tariq Road Sharae Faisal Expansion
...رانا جاوید ....

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے طارق روڈ کی نو تعمیر سڑک اور شارع فیصل کے توسیع شدہ حصے کا افتتاح کردیا، تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شا ہ اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انشا اللہ اسی طرح کام چلتا رہے گا تو سندھ حکومت کا نام روشن ہوگا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ ، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو بھی موجود تھے ۔

میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ طارق روڈ منصوبے کی بروقت تکمیل پر سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں، منصوبوں کی تکمیل سےکراچی والوں کی تکلیفیں دورہوجائیں گی۔

افتتاح کے موقع پر وزیر بلدیات جام خان شورو نے بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ بھی دی،ان کا کہنا تھا کہ طارق روڈ کی30سال پرانی ڈرینج لائنیں تبدیل کی گئیں،2کلومیٹرطویل طارق روڈکی تزئین نوپر57کروڑروپےلاگت آئی ہے۔

طارق روڈ کے افتتاح کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے زیر تعمیر شارع فیصل کا دورہ اوربلوچ کالونی ری ماڈلنگ کا افتتاح بھی کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے پروجیکٹ کی بروقت تکمیل اور اچھا کام کرنے پر وزراء سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی کو سراہا ۔
​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں