کراچی سے امریکہ جاتے ہوئے پاکستانی خاتون مسز نگہت صدیقی دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔
متوفیہ نگہت صدیقی کراچی کے الہ دین پارک کے سابق ایڈمنسٹریٹر اور مقامی تاجر عمران محمود کی ہمشیرہ تھیں جو 35 سال سے امریکہ میں مقیم تھیں۔
فیملی ذرائع کے مطابق 56 سالہ مسز نگہت صدیقی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے فلوریڈا جانے کیلئے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں سوار ہوئیں۔ کراچی سے استنبول تک کا سفر صحیح رہا تاہم ترکی سے میامی کی فلائٹ میں دوران سفر جب منزل تین گھنٹے دور تھی تو مسز نگہت کو دل کا دورہ پڑا۔
عمران محمود کے مطابق پرواز کو ہنگامی طور پر قریب ترین برمودہ کے ہوائی اڈے پر اتارہ گیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق مسز صدیقی کو تشویشناک حالت میں برمودہ کے کنگ ایڈورڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی جس کے بعد ایئرلائن نے خاندان کو نگہت صدیقی کی موت کی اطلاع دی۔