• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Small Crab Big Achievement
ایک چھوٹے سے کیکڑے کو پنیر کا ٹکڑا اتنا پسند آیا کہ پیٹ بھر کر کھانے کے بعد بھی بچے ہوئے ٹکڑے کو اپنے گھر یعنی چھوٹے سے ایک سوراخ میں لے جانے کے لیے انتہائی جدوجہد کر بیٹھا۔

بحر ہند کے جزیرے ’ماریشس‘ میں تفریح کی غرض سے آئے ہوئے سیاحوں میں سے ایک نے یہ منظر دیکھا توویڈیو بنائے بغیر نہ رہ سکا،کیونکہ یہ منظر اتنا ہی دلکش تھا۔

جدوجہد کی اصل وجہ یہ تھی کہ سوراخ چھوٹا اور پنیر کا ٹکڑا بڑا تھا، لیکن اس کے باوجود آخر کار کیکڑا پنیر سوراخ کے اندر لے جانے میں کامیاب ہو ہی گیا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا سائٹس پر اپ لوڈ کیا گیا تو ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کیکڑے کی اس کوشش نے ایک سبق دنیا کو دیا ہے کہ کام مشکل بھی ہو تو مسلسل محنت اور لگن سے اسے آسان بنایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین