• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سوال:میں BDSکر رہی ہوں۔ لیکن BDSکرنے کے بعد کلینیکل کام کرنے میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں ۔ میرا ارادہ ہے کہ میں ماسٹر پبلک ہیلتھ یا ایپی ڈیمولوجی میں کروں۔ براہ کرم مجھے ماسٹرز کے ا سکوپ کے بارے میں بتائیں۔
(شازیہ خرم۔ملتان)
جواب:ڈینٹل سرجری کے شعبے میںآج کل جس اسپیشلائزیشن کی سب سے زیادہ مانگ ہے۔ وہ ڈینٹل ہائی جین ہے۔ اس اسپیشلائزیشن کی مانگ کینیڈا اور آسٹریلیا میں بہت زیادہ ہے۔ البتہ اگر آپ کو پبلک ہیلتھ اور ایپی ڈیمولوجی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے تو میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ ایپی ڈیمولوجی کا انتخاب کریںجس کے بعد آپ آرتھوڈونٹک کی طرف جاسکتی ہیں۔
سوال:میںBScمائیکروبیالوجی پنجاب یونیورسٹی سے کر رہی ہوں اور میرا ارادہ ہے کہ میں جینیٹک یا ا سٹیم بیالوجی میں سے کسی ایک ا سپیشلائزیشن کا انتخاب کروں مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ میں ایم فل کہاں سے کروں۔
(فائزہ بشیر۔لاہور)
جواب:مائیکروبیالوجی اور مالیکیولر بیالوجی، بیالوجیکل ہیلتھ سائنسز میں ریسرچ کے سب سے اہم جزو مانے جاتے ہیں۔ جینیٹک اور سیل بیالوجی ریسرچ میں بہت اہم ایریاز ہیں۔ اسٹیم ٹیکنالوجی میں خصوصی طور پر اونکالوجی یا کینسر کے علاج کے حوالے سے نئی شاخیں متعارف کروائی گئی ہیں۔ ایم ایس سی اور ایم فل پاکستان اور بیرون ملک بہت سی یونیورسٹیوں میں کروائے جاتے ہیں۔ کچھ یونیورسٹیاں طلبہ کو اسکالرشپ بھی فراہم کرتی ہیں۔
سوال:میں نے کراچی یونیورسٹی سے بی ایس سی جیوگرافی مکمل کیا ہے اور میرے دوستوں کا کہنا ہے کہ اس مضمون کی مستقبل میں کوئی مانگ نہیں ہے۔ میں آپ سے جاننا چاہتا ہوں کہ آگے کس شعبے اور کونسی ا سپیشلائزیشن کا انتخاب کروں۔
(رفاقت عزیز۔کراچی)
جواب:جیوگرافی سے متعلق اسپیشلائزیشن میں جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم ، جیو اسپیٹیل اور میپینگ سائنس ، انوائرنمینٹل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور میٹرو لوجیکل سائنس ان تمام اسپیشلائزیشن میں ایم ایس سی اور ایم فل موجود ہیں۔
سوال:میری بیٹی نے او لیول سائنس کے مضامین کے ساتھ کیا ہے۔ اس کا ارادہ ڈاکٹر بننے کا ہے۔ مجھے آپ سے جاننا ہے کہ ایم بی بی ایس میں جانے کیلئے وہ اے لیول کرے یا ایف ایس سی کا انتخاب کرے ۔
(مسز صدیقی ۔ لاہور)
جواب:اگر آپ کی بیٹی پاکستان میں ایم بی بی ایس کرنا چاہتی ہے تو میرا یہ مشورہ ہے کہ وہ قومی نصاب کا انتخاب کرے کیونکہ ایف ایس سی کے طلبہ اینٹری ٹیسٹ میں اچھی پرسنٹیج حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ جبکہ او یا اے لیول کے طلبہ کو ایکولینسی کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کا پرسنٹیج تھوڑا کم ہوجاتا ہے۔ اور اینٹری ٹیسٹ میں بھی انہیں پریشانی کا سامنہ کرنا پڑتا ہے اس لئے میرا آپ کو یہ مشورہ ہے کہ آپ کی بیٹی ایف ایس سی کا انتخاب کرے۔

.
تازہ ترین