• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Qatar Set Up Fair Of Flashy Cars
قطرکے دارالحکومت دوحہ میں ساتویں سالانہ آٹو شو کا انعقاد کیاگیاجس میں چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

دوحہ کے کنونشن سینٹر میں جاری اس لگژری موٹر شو میں دنیا بھر سے بے شمارکارساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کے ساتھ شرکت کر رہی ہیں جنہوں نے اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کےساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کئےہیں ۔

ان میں مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ، ہونڈا سوکس اورریسنگ کارزسمیت کئی گاڑیاں شامل ہیں۔

یہ رنگا رنگ موٹر شو 22اپریل کو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا جس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔

صرف یہی نہیں آٹو میٹک کاریں،پرینٹیڈ کاریں، دنیا کے بہترین ساؤنڈ سسٹم سے سجی کاریں، وِنٹیج اورفارمولا ون کارز سمیت جی ٹی ماڈل اورپورش کے جدید ماڈل نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔

بڑے رقبے پر پھیلے کنونشن سینٹر میں منعقدہ اس آٹو شو میں رواں برس دنیا بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین