کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں نویں تا12ویں جماعت کے طلبہ کی امتحانی فیس محکمہ تعلیم کی جانب سے ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت اب سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے بورڈ کی امتحانی فیس محکمہ تعلیم ادا کرے گا۔