• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دولت کے ہر بڑے ذخیرے کے پیچھے جرم کی ایک داستان چھپی ہوتی ہے،جسٹس کھوسہ نے فیصلے کا آغازمشہور اطالوی ناول ’’گاڈ فادر ‘‘ کے ڈائیلا گ سے کیا

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے کا آغازمشہور اطالوی ناول ʼʼگاڈ فادر ʼʼکے ایک ڈائیلاگ سے کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ ہر دولت کے ہر بڑے ذخیرے کے پیچھے جرم کی ایک داستان چھپی ہوتی ہے ،ایسا محض اتفاق ہے کہ یہ جملہ نواز شریف کے خلاف کیس پر صادق آتا ہے ،عمران خان نے بھی نواز شریف پر ایسے ہی الزامات لگائے ہیں،واضح رہے کہ گارڈ فادر ایک اطالوی ناول ہے جس کے مصنف ماریو پوزو ہیں ،اور یہ ناول ایک مافیا ڈان کی کہانی ہے ۔
تازہ ترین