• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں فائرنگ‘ پولیس افسر ہلاک‘ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا

پیرس(جنگ نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شانلیزے پر 2 نا معلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسرموقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ ایک زخمی ہوا، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے افسر کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا ،فائرنگ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین