• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنسنی خیز فلم ’دی بیگایلڈ‘ کا ٹریلر جاری

New Hollywood Movie The Beguileds Trailer Released
معروف ہالی ووڈ اداکار نکول کِڈمین، کولن فیرل اور ایلی فیننگ کی ڈرامے سے بھرپور نئی سنسنی خیز فلم ’دی بیگایلڈ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکارہ و رائٹر صوفیا کوپولاکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گِرد گھوم رہی ہے جو گرلز بورڈنگ اسکول کے قریب زخمی حالت میں بے ہوش ملتا ہے جس کی مدد کیلئے خواتین فوراً پہنچ جاتی ہیں اور اس کی جان بچانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔

تاہم فوجی کی محبت میں مبتلا دو لڑکیاں ایک دوسرے کی جان لینے پر تُل جاتی ہیں اور گرلز کنفیڈریشن میں نفرت اور بدلے کی آگ بھڑک اُٹھتی ہے۔

رومن کوپولا اور صوفیا کوپولا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے مرکزی کرداروں میں نکول کڈمین اور کولن فیرل دکھائی دینگے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ایلی فیننگ، کرسٹن ڈینسٹ، ایڈیسن ریکی اور ایما ہاؤرڈ شامل ہیں۔

خوف ، بدلہ اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم فوکس فیچرز کے تحت رواں سال23جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
تازہ ترین