• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ کے ذخائر میں 17کروڑ50 لاکھ ڈالر کمی

Foreign Exchange Reserves Declines By 17 Crore And 5 Million
ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17کروڑ50 لاکھ ڈالر کمی سے 21 ارب 56 کروڑ ڈالر پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بیرونی ادائیگی کی مد میں 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے۔ جس سے مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 16 ارب 41 کروڑ ڈالر پر آگئے ۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں میں 9کروڑ 70 لاکھ ڈالر موصول ہونے سے بڑھ کر 5 ارب 51 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں ۔ اور مجموعی ذخائر کی مالیت 21ارب 74 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 21 ارب 56 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے ۔
تازہ ترین