• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں پاناما فیصلے پر نون لیگ اور پی ٹی آئی کا جشن

Pti And Muslim League N Celebrates Panama Decision In Japan
پاناما کیس فیصلے پر پاکستان کے ساتھ ساتھ جاپان میں بھی جشن منایا گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف دونوں ہی جماعتوں نے جشن منایا ، مٹھائیاں تقسیم کیں اور کیک کاٹاجبکہ دونوں نے ہی سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنی فتح قرار دیا۔

ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس ،جنرل سیکریٹری شمس اوربٹ یوتھ ونگ جاپان کے صدر علی کلیار ودیگر لیگی کارکنوں نے فیصلے کو میاں نواز شریف کی فتح قرار دیا ۔

ملک یونس نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ’ آج حق کی فتح کا دن ہے‘ جبکہ پاکستان تحریک انصاف جاپان کے صدر جاوید نیازی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ والوں کر گردنیں شرم سے جھک جانی چاہیں، آج ن لیگ کا جھوٹ پکڑا گیا ہے۔‘

جبکہ ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان جو پاناما کیس پر میاں نواز شریف کی حمایت کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے، انھوں نے بھی پاکستان میں کیک کاٹ کر جشن منایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے بعد اپوزیشن کو اپنی توانائیاں نوازشریف کی مخالفت کے بجائے پاکستان کے مفاد میں صرف کرنی چاہئیں ۔اب میاں نواز شریف نہ صرف موجودہ مدت تک وزیر اعظم رہیں گے بلکہ اگلی حکومت بھی میاں نواز شریف ہی بنائیں گے۔

ادھر تحریک انصاف جاپان کے صدر جاوید نیازی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ والوں کی گردنیں شرم سے جھک جانی چاہیں آج ن لیگ کا جھوٹ پکڑا گیا ہے۔

یوتھ ونگ جاپان کے صدر علی کلیار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپوزیشن کو اپنی شکست تسلیم کرلینی چاہیے۔
تازہ ترین