• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد سکھ یاتری بھارت روانہ

Sikh Pilgrims Left For India After Attending The Baisakhi Festival
بیساکھی میلےمیں شرکت کیلئےبھارت سے آئے14سوسےزائدسکھ یاتری 10روزہ قیام کے بعد آج واپس روانہ ہو گئے، یاتریوں نےبیساکھی میلےمیں شرکت اور مذہبی رسومات ادا کیں، انکا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں نہایت عمدہ سہولیات ملی ہیں اور وہ دوبارہ پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں۔

ایک ہزار4 سو29 سکھ یاتری 12اپریل کوخصوصی ٹرین کےذریعے پاکستان پہنچےتھے،سکھ یاتریوں نےحسن ابدال میں بیساکھی میلے میں شرکت کی،ننکانہ صاحب میں ماتھاٹیکی کی رسم اداکرنےکے علاوہ دیگر مذہبی مقامات کی یاترا بھی کی،10روز پاکستان میں قیام کے بعد سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کےذریعے واپس روانہ ہوگئے۔


سکھ یاتریوں کی واپسی پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق ریلوے اسٹیشن پر آئے، ان کاکہنا تھا کہ بھارتیوں کو جس طرح پاکستان میں سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، وہ چاہتے ہیں پاکستانیوں کو بھی بھارت میں اسی طرح سہولیات فراہم کی جائیں۔

سکھ یاتریوں کی واپسی پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات، پولیس اور ایلیٹ فورس کے ساتھ ساتھ رینجرزحکام بھی ریلوے اسٹیشن پر موجودتھے،سکھ یاتری واپسی پر ہاتھ ہلاتے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے دکھائی دئیے۔
تازہ ترین