آپ آف لائن ہیں
منگل7؍شعبان المعظم 1439ھ24؍اپریل 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Sonmiani Swallowed 20 Acres Of Land In The Sea For Three Days
سونمیانی کے قریب ڈامب ولیج کو سمندر سے خطرہ لاحق ہوگیاہے۔صرف تین دن کے اندر سمندر 20 ایکڑ زمین نگل گیا۔

ذرائع کے مطابق حب کے ساحلی علاقوں میں ڈامب سب سے زیادہ سمندر سے متاثر ہورہا ہے،13 ہزار سے زائد باسیوں کے مسکن کو سمندر 6 سے 8 سال کے دوران کافی نقصان پہنچا چکا ہے۔

ڈامب ولیج کے قریب میانی مور میں تیزترین لہریں 3میٹر فی سیکنڈ کے حساب سے بنتی ہیںجبکہ گزشتہ 3دن کے دوران اونچی اور طاقتور لہروں نے 20 ایکڑ زمین نگل لی ہے جس میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے دفتر کے علاوہ 200 سے زائد دکانیں شامل ہیں۔گوادر اور پسنی کے بعد ڈامب کا یہ علاقہ سمندری خوراک کا سب سے بڑا سیکٹر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ،سمندر کی سطح میں اضافہ اور انسانی غفلت اس تباہی کی ذمہ دار ہیں۔این آئی او کی ٹیم ڈامب ولیج میں ہونے والی تباہی کی سائنسی وجوہات کا جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مون سون میں سمندر میں طغیانی اور اونچی لہرو ں سے علاقے کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔
​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں