کراچی کے علاقے پاک کالونی میں بڑا بورڈ کے قریب فائرنگ اور چھریاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ دو دکانوں کے مالکان کے درمیان لڑائی کے بعد پیش آیا، تینوں افراد فائرنگ سے نہیں باہمی جھگڑے میں چھریاں اور دوسری چیزیں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔