• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی پناہ گزینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل دوبارہ شروع

Syria Evacuations Resume To Shift Refugees To Save Places
شامی پناہ گزینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ یہ عمل چند روز قبل پناہ گزینوں کی بس پر بم حملے کے بعد روک دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے مقامی و غیر ملکی مانیٹرنگ گروپس کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں سے 60 اور باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے 11 بسوں میں پناہ گزینوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شامی پناہ گزینوں کی بس پر دہشت گردانہ حملے میں 112 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔جس کے بعد سے منتقلی کا عمل روک دیا گیا تھا۔
تازہ ترین