• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد،گرلز اسکول کی چھت کا پلستر گرگیا، اساتذہ و دیگر اسٹاف محفوظ

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) لطیف آبادنمبر 2 میں 2012 میں مخدوش قرار دی گئی گورنمنٹ پرائمری گرلز اسکول کے اسٹاف روم کی چھت کا پلستر اچانک کرسیوں اور ٹیبلوں پر آگرا تاہم اسٹاف روم میں موجود خواتین اساتذہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو حسین آباد تھانے کی حدود لطیف آباد نمبر 2میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کے اسٹاف روم میں خواتین اساتذہ اورطالبات موجود تھیں کہ اچانک کمرے کی چھت کے پلستر کابڑا حصہ اسٹاف روم کی کرسیوں اور ٹیبلوں پر آگرا فوری طورپر اساتذہ اورطالبات کے کمرے سے باہر نکلنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تازہ ترین