• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوڈیرو ، تعلیم کو عام کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

نوڈیرو (نامہ نگار) نوڈیرو کے محلہ پیر گوٹھ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول پیر گوٹھ کی جانب سے سماجی تنظیم کی مدد پراسکول میں انرولمنٹ کے اضافہ کرنے اور بچیوں کو اسکول کی جانب زیادہ سے زیادہ داخلہ کرانے کہ سلسلہ میں ایک معلوماتی پروگرام کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خاص میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اللہ ڈنو بھٹو ، کاؤنسلرغلام شبیر بھٹو،سینئر ٹیچر اعجاز احمد سیال، ٹیچربیتاب علی سولنگی ،سمیت دیگر ٹیچرز اور طالب علموں نے پھرپور شرکت کی اس موقعہ پر سینئر ٹیچر اعجاز احمد سیال نے مہمان خصوصی اللہ ڈنو بھٹو کو اجرک ٹوپی کے تحفہ پیش کئے، اس دوران پیر گوٹھ اسکول سمیت دوسرے گاؤں جس میں چھوٹہ موھل، میٹھو کھڑو،اور نوڈیرو سٹی کے اسکولوں سے ٹیچروں اور طالبہ علم بچے بچیوں نے شرکت کی اس دوران نوڈیرو پرائمری اسکول کے بچوں نے ٹیبلو ،پیش کئے اور دوسرے آئے ہوئے اسکول کے بچوں نے تقاریری مقابلہ بھی کئے ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین اللہ ڈنو بھٹو نے کہا کہ اسے پروگرام کر کے عام آدمی کو تعلیم کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ایک اچھا اقدام ہے۔
تازہ ترین