کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج اور ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر کے باہر مین روڈ پر دھرنا دے دیا۔
45 پولیس اہلکاروں کوہیوی ٹریفک رکوانے میں ناکامی پر برخواست کیا گیا تھا، جس پر باوردی پولیس اہلکاروں نے مرکزی شارع پردھرنا دے دیا، پولیس اہلکاروں کے احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ پولیس اہلکار ڈی آئی جی ٹریفک کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر برخاست کیا گیا، برخاست اہلکاروں میں مختلف رینک کے اہلکار شامل ہیں۔